خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں ڈپٹی کمشنر پر حملے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا اعلان کر دیا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں ڈپٹی کمشنر پر حملے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا اعلان کر دیا۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے اور اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کرم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا اور علاقے میں امن و امان بحال رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کرم کے عوام کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی اور دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔
اس دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن تیز کیا جائے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
علاوہ ازیں کرم میں عمائدین کے ساتھ مشاورتی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں علاقے کی صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
URDU NEWS
پارچنار کے تاریخی پس منظر اور موجودہ حالات . ریاض احمد شفقت

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں