لاہور: صائم ایوب کے علاج کے لیے لندن روانگی کی تیاریاں مکمل

**لاہور: صائم ایوب کے علاج کے لیے لندن روانگی کی تیاریاں مکمل**
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران زخمی ہونے والے قومی کرکٹر صائم ایوب کو فوری طور پر علاج کے لیے لندن بھجوایا جا رہا ہے۔ صائم ایوب کے لیے لندن کے ماہر سپورٹس آرتھوپیڈک ڈاکٹرز سے اپوائنٹمنٹ لی جا چکی ہے۔
پی سی بی کے مطابق، چیئرمین محسن نقوی نے صائم ایوب کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز سے تفصیلی مشاورت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے صائم ایوب سے براہ راست ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کو لندن بھجوانے کا مقصد انہیں دنیا کے بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ صائم ایوب کے ہمراہ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی لندن روانہ ہوں گے تاکہ ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔
پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج کی نگرانی کر رہے ہیں اور ان کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی گئی ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ صائم ایوب ایک باصلاحیت بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، اور ان کی مکمل صحت یابی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے اور قومی ٹیم کی نمائندگی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے جب ان کے دائیں پاؤں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔
URDU NEWS
کرم میں ڈپٹی کمشنر پر حملے میں ملوث پانچوں حملہ آوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں