کرم میں ڈپٹی کمشنر پر حملے میں ملوث پانچوں حملہ آوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
کرم میں ڈپٹی کمشنر پر حملے میں ملوث پانچوں حملہ آوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سرکاری ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آوروں نے مقامی سہولت کاروں کی مدد سے کارروائی کی، جس کے باعث ان کے فرار ہونے کے امکانات محدود کر دیے گئے ہیں۔
آئی جی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت کوہاٹ میں اہم سیکیورٹی اجلاس ہوا، جس میں آر پی او اور ڈی پی او نے صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی مزید سخت کرنے اور داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چودھری نے کوہاٹ کا دورہ کیا اور جرگہ مشران اور علاقہ عمائدین سے ملاقات کی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کو حملہ آوروں کے بارے میں معلومات ہوں تو فوراً حکام کو آگاہ کریں۔
ذرائع کے مطابق پانچوں ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو انعامات دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کے لیے جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
URDU NEWS
پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے باضابطہ آغاز