پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کے دوران کشمیری عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور پاکستان ہمیشہ ان کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ طاقت کے زور پر کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
ادھر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کے لیے سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا تاکہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت مل سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔
URDU NEWS
ا سکردو پولیس نے خیبر پختونخواہ سے تعلق چوروں کا گروہ پکڑ لیا ہے جو سکردو سٹی میں نصب سولر سٹریٹ لائٹ میں نصب بیٹریاں چوری کررہے تھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں