وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان، صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا اور پرنسپل سیکریٹری عثمان احمد نے ہمراہ اسلام آباد میں ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا
�وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان، صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا اور پرنسپل سیکریٹری عثمان احمد نے ہمراہ اسلام آباد میں ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان، صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا اور پرنسپل سیکریٹری عثمان احمد نے ہمراہ اسلام آباد میں ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے پاکستان میں ایران کے متعین سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ اوردیگر شخصیات کے جاں بحق ہونے پر ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ صدر ابراہیم رئیسی ایران کے ہر دل عزیز شخصیت تھے۔ اس المناک واقع سے ہمیں دکھ ہوا ہے۔ صدر ابراہیم رئیسی نے ایران کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ علاقے میں امن و بھائی چارگی کیلئے جو خدمات دیئے ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر یاداشتوں کی کتاب (Memorial Book) میں اپنے تعزیتی تاثرات بھی قلمبند کئے۔ وزیر اعلیٰ نے ایران کے پاکستان میں متعین سفیر کو گلگت بلتستان دورے کی دعوت دی۔ایران کے سفیر نے سفارتخانے آمد اور ایران کیلئے بڑے سانحے پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرنے پر ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔
گلگت حقیقی ابتدائی تاریخ اور اسلام کی آمد. :یاسر دانیال صابری
ICC T20 world cup 2024، ٹی 20 ورلڈ کپ 2024, سری لنکا کا مقابلہ ساؤتھ افریقہ سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ۔
urdu news، urdu news update