**لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر حملہ، سرچ آپریشن شروع – ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی حالت خطرے سے باہر**
**لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر حملہ، سرچ آپریشن شروع – ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی حالت خطرے سے باہر**
رپورٹ، 5 سی این نیوز
لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود اور ان کے گارڈ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش کے لیے پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن شروع کیا ہے۔ علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تازہ بیان میں کہا کہ حکومت کسی بھی صورت میں علاقے کے امن کو خراب نہیں ہونے دے گی اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے اور حملے کے محرکات کی جامع تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک ہونا چاہیے اور ایسے واقعات کے تدارک کے لیے پیشگی اقدامات ضروری ہیں۔
مقامی عمائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شرپسند عناصر کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ علاقے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
URDU NEWS
ا سکردو پولیس نے خیبر پختونخواہ سے تعلق چوروں کا گروہ پکڑ لیا ہے جو سکردو سٹی میں نصب سولر سٹریٹ لائٹ میں نصب بیٹریاں چوری کررہے تھے