پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے باضابطہ آغاز
پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے باضابطہ آغاز
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بطور غیر مستقل رکن اپنی دو سالہ مدت کا آغاز کر دیا ہے، جہاں پاکستان عالمی امن، تنازعات کے حل اور بین الاقوامی استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں منعقدہ خصوصی تقریب میں پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے قومی پرچم سلامتی کونسل کے اجلاس میں نصب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت پاکستان کے لیے نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے اہم کردار کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے عالمی امن کا داعی رہا ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق دنیا میں استحکام کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی تنازعات کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے گا اور سلامتی کونسل میں فعال رہتے ہوئے امن و سلامتی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان حق خودارادیت کے لیے اقوام متحدہ میں منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے بھی آواز بلند کرے گا۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ دنیا کو محفوظ اور پرامن بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور پاکستان اس مشن میں اقوام متحدہ کے ساتھ کھڑا ہے۔
URDU NEWS
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے چیمبر کے سامنے پاکستانی قومی پرچم نصب، پاکستان نے 15 رکنی ادارے کے غیر مستقل رکن (2025-26) کے طور پر اپنی آٹھویں مدت کا آغاز ہو گیا