پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری، 100 انڈیکس نے ایک اور نیا سنگ میل عبور کر لیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری، 100 انڈیکس نے ایک اور نیا سنگ میل عبور کر لیا۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
تفصیلات کے مطابق، جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں 512 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 732 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دورانِ کاروبار انڈیکس میں مزید 823 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور پہلی بار 1 لاکھ 19 ہزار 555 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی بنیادی وجہ سرمایہ کاروں کا اعتماد، معاشی پالیسیوں میں استحکام اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مثبت اثرات ہیں۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں 1178 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا تھا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 220 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
**ڈالر مزید سستا**
انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان برقرار ہے۔ کاروبار کے دوران ڈالر 10 پیسے مزید سستا ہو کر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری درآمدات میں کمی اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے باعث دیکھنے میں آ رہی ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ رجحان برقرار رہا تو آئندہ ہفتوں میں اسٹاک مارکیٹ مزید ریکارڈ قائم کر سکتی ہے جبکہ روپے کی قدر میں بھی مزید استحکام متوقع ہے۔
URDU NEWS
پارچنار کے تاریخی پس منظر اور موجودہ حالات . ریاض احمد شفقت