حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج مکمل ہو گیا، دونوں فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج مکمل ہو گیا، دونوں فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ذرائع کے مطابق، پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف کی نمائندگی کی۔ اجلاس میں تحریک انصاف نے عمران خان اور دیگر قیدیوں کی رہائی، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام سمیت دیگر نکات پر مبنی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، مذاکرات مثبت رہے اور حکومت نے تحریک انصاف کے مطالبات کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اجلاس میں طے پایا کہ دونوں فریقین اپنے اپنے نکات کو حتمی شکل دے کر آئندہ ہفتے دوبارہ ملاقات کریں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا مقصد سیاسی استحکام اور ملکی ترقی ہے، اور حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی خواہاں ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مذاکرات کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور امید ہے کہ حکومت تمام مطالبات پر غور کرے گی۔URDU NEWS
شگر کھوج ریزورٹ شگر میں سال نو کی تقریب ، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ، فضا میں فانوس چھوڑتے گئے۔ملک بھر سے آئے سیاحوں کی شرکت