پاک فوج نے سانحہ 9 مئی 2023ء کے سلسلے میں مزید 15 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا ہے۔
پاک فوج نے سانحہ 9 مئی 2023ء کے سلسلے میں مزید 15 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، حالیہ معافی انسانی بنیادوں پر دی گئی ہے، جس کا مقصد عدالتی نظام میں رحم اور انصاف کے اصولوں کو فروغ دینا ہے۔
بیان کے مطابق، یہ فیصلہ اعلیٰ سطحی نظرثانی کے بعد کیا گیا، جہاں مجرمان کی جانب سے دائر کردہ رحم کی اپیلوں کا بغور جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، مجموعی طور پر 35 مجرمان نے حالیہ عرصے میں رحم کی اپیلیں دائر کی تھیں، جن میں سے 20 اپیلیں قانونی کارروائی کیلئے “کورٹس آف اپیل” کو بھیجی گئیں، جبکہ 15 مجرمان کی اپیلیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر منظور کر لی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ان مجرمان کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کر دیا جائے گا۔ دیگر مجرمان کے قانونی حقوق محفوظ ہیں اور وہ مقررہ مدت میں اپنی اپیلیں دائر کر سکتے ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ معافی انصاف کے اصولوں پر مبنی ہے اور اس کا مقصد عدالتی عمل میں ہمدردی اور قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے۔ اس سے قبل اپریل 2024 میں بھی انسانی بنیادوں پر 20 مجرمان کی سزائیں معاف کی گئی تھیں۔URDU NEWS
شگر ہیمل لکسس شگر کی جانب سے اپنے سٹاف کی اعزاز میں سٹاف 2024 پارٹی کا اہتمام ، بہترین کارکردگی کے حامل سٹاف میں تعریفی اسناد تقسیم ، جنرل منیجر سید ارشاد نے سٹاف کو ادارے کیلئے اہم سرمایا قرار دیا