پاکستان اور کینیا کے درمیان تجارتی تعلقات میں پیشرفت، فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر غور
پاکستان اور کینیا کے درمیان تجارتی تعلقات میں پیشرفت، فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر غور
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان اور کینیا کے درمیان تجارتی تعلقات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ (FTA) پر بات چیت جاری ہے، جس کے تحت باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔
اہم تجارتی مواقع
پاکستان کینیا کو پنک سالٹ، ماربل، سیمنٹ اور دوا سازی کے شعبے میں مصنوعات برآمد کرنے کے امکانات پر غور کر رہا ہے۔ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کاروباری مواقع میں اضافہ ہوگا جبکہ صنعتوں کی ترقی اور عالمی منڈیوں تک رسائی آسان ہوگی۔
حکومتی اقدامات
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان کو وسطی ایشیا اور مشرقی افریقہ کے تجارتی مرکز میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی مؤثر پالیسیوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھل رہے ہیں۔
علاقائی ترقی اور معاشی استحکام
ایس آئی ایف سی کے تحت کینیا کے ساتھ تعاون سے دونوں ممالک میں معاشی استحکام اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس شراکت داری سے عالمی منڈیوں میں دونوں ممالک کو بہتر مقام حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور تجارتی پالیسیوں کے باعث خطے میں اقتصادی ترقی کی نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔
URDU NEWS
اسکردو کی سول عدالت نے ہرجانے کے کیس میں مقامی لیڈی ڈاکٹر سمیت فریقین کو نوٹس،متعلقہ ڈاکٹر کو پانچ کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس