سابق امریکی صدر جمی کارٹر 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

URDU NEWS

سابق امریکی صدر جمی کارٹر 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور ان کا انتقال امریکی ریاست جارجیا میں اپنے گھر پر ہوا۔
سیاسی سفر اور خدمات
جمی کارٹر 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہے۔ ان کے دور صدارت میں عالمی سفارت کاری میں اہم پیش رفت ہوئی، خاص طور پر انہوں نے اسرائیل اور مصر کے درمیان کیمپ ڈیوڈ معاہدے میں ثالث کا کردار ادا کیا، جس پر انہیں نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔

امریکی قیادت کا خراجِ تحسین
صدر جوبائیڈن نے جمی کارٹر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ امریکا بھر میں سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں کر دیا گیا ہے اور سابق صدر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ “امریکا اور دنیا نے ایک غیر معمولی رہنما، مدبر سیاست دان اور انسان دوست کو کھو دیا ہے۔ جمی کارٹر کی زندگی اصولوں، ایمان اور انسانیت سے جڑی رہی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔”

عوامی ردعمل
جمی کارٹر کے انتقال پر امریکی عوام اور عالمی رہنماؤں نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہیں ایک ایسے صدر کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے جس نے دنیا میں امن کے قیام اور انسانیت کی خدمت کے لیے بے مثال کردار ادا کیا۔
URDU NEWS
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فٹ بال کی فروغ کیلئے کسی قسم کی معاونت نہ ہونے فٹ بال کا کھیل زبوں حالی کا شکار ہے. فٹ بال ایسوسی ایشن شگر کے صدر و چیئرمین سپورٹس بورڈ شگر زاکر حسین

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں