پنجاب میں تعلیمی انقلاب: وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑے اقدامات کا اعلان
پنجاب میں تعلیمی انقلاب: وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑے اقدامات کا اعلان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں تعلیمی شعبے میں انقلابی اصلاحات کا آغاز کر دیا۔ متعدد نئے منصوبے متعارف کروائے گئے ہیں جن کا مقصد تعلیم کے معیار کو بلند کرنا اور طلبہ کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔
اہم منصوبے اور اصلاحات:
1. **ہونہار سکالرشپ پروگرام** – سکالر شپ کی رقم 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کردی گئی۔
2. **پہلا پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام** – 40 ارب روپے کی بچت اور 70 ہزار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے۔
3. **گرلز کالج بس منصوبہ** – 76 گرلز کالجز کیلئے بسیں فراہم کی جا رہی ہیں، پہلے مرحلے میں 19 کالجز کو بسیں دی جا چکی ہیں۔
4. **چیف منسٹر سکول نیوٹریشن پروگرام** – ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور مظفر گڑھ کے 3527 سکولوں میں 4 لاکھ طلبہ کو غذائیت سے بھرپور دودھ پیک کی فراہمی۔
5. **نئے کلاس رومز اور آئی ٹی لیبز** – 5 ہزار نئے کلاس رومز اور جدید سائنس و آئی ٹی لیبز قائم کی جا رہی ہیں۔
6. **ای بائیکس سکیم** – طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان۔
7. **لیپ ٹاپ سکیم کی بحالی** – طلبہ کو جدید سہولیات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے دوبارہ شروع کی گئی۔
8. **ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام** – سرکاری کالجوں میں 7354 کالج ٹیچرز انٹرنز کی بھرتی مکمل، ہر انٹرن کو 6 ماہ تک 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ۔
جدید تعلیمی منصوبے:
– چین کے طرز پر ابتدائی کلاسز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تعلیم متعارف کرانے کیلئے پلان طلب کیا گیا ہے۔
– ہر تحصیل میں نئے گرلز کالجز قائم کیے جا رہے ہیں۔
– پنجاب میں سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے ذریعے طلبہ کی تعداد میں نمایاں اضافہ۔
– ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع۔
وزیراعلیٰ کا عزم
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر بچے کو جدید علوم تک رسائی دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور دیگر عہدیداران کو شاباش دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وسائل کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔
URDU NEWS
دوسرا بڑا حادثہ ، جنوبی کوریا کے ہوائی جہاز حادثہ کا شکار، 120 فراد ہلاک، رن وے سے نکل کر دیوار میں ٹکرا گیا