کراچی: شارعِ فیصل ٹریفک کے لیے بحال، دیگر مقامات پر دھرنے جاری
کراچی: شارعِ فیصل ٹریفک کے لیے بحال، دیگر مقامات پر دھرنے جاری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی کی اہم شاہراہ شارعِ فیصل کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں دھرنے بدستور جاری ہیں۔
شارعِ فیصل پر ٹریفک بحال
ڈرگ روڈ اور ملیر 15 کے قریب مذہبی جماعت کے دھرنے کے خاتمے کے بعد 26 دسمبر سے بند شارعِ فیصل کی دونوں سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شاہراہ پر معمول کے مطابق آمد و رفت جاری ہے۔
13 مقامات پر دھرنے برقرار
کراچی کے 13 مختلف مقامات پر پارا چنار واقعات کے خلاف دھرنے جاری ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنا بدستور جاری ہے، جبکہ گلستان جوہر، ابو الحسن اصفہانی روڈ، نارتھ ناظم آباد، فائیو اسٹار چورنگی، انچولی، پاور ہاؤس چورنگی، عائشہ منزل، پرفیوم چوک، اور کورنگی نمبر ڈھائی پر بھی دھرنے دیے گئے ہیں۔
متبادل راستے اور ٹریفک صورتحال
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے تعینات ہے۔ جن علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ ہے وہاں پولیس اہلکار ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں مصروف ہیں۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر سے پہلے ٹریفک اپڈیٹ حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
URDU NEWS
سابق امریکی صدر جمی کارٹر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ کاشتکار کا بیٹا صدر کیسے بنا