اٹک، نوشہرو فیروز اور وزیر آباد میں ٹریفک حادثات، 21 جاں بحق، 24 زخمی
اٹک، نوشہرو فیروز اور وزیر آباد میں ٹریفک حادثات، 21 جاں بحق، 24 زخمی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ملک کے مختلف شہروں میں المناک ٹریفک حادثات میں 21 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔
اٹک حادثہ
میانوالی سے راولپنڈی جانے والی بس فتح جنگ انٹرچینج کے قریب الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
نوشہرو فیروز تصادم
نوشہرو فیروز میں مورو کے قریب ٹرالر اور وین کے تصادم میں 6 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار وین شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی۔ تمام جاں بحق افراد کا تعلق تگر برادری سے ہے۔
وزیر آباد حادثہ
وزیر آباد میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حادثات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔URDU NEWS
گلگت بلتستان کی آواز کب گونجے گی پارلیمنٹ میں؟ محمد رضا شعبانی نمل یونیورسٹی