بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 148واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جن میں قائداعظمؒ کی جدوجہد، اصول پسندی اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 148واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جن میں قائداعظمؒ کی جدوجہد، اصول پسندی اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ تقریب کے دوران قومی ترانے کی گونج میں مہمانانِ خصوصی نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت، وزیر اعظم اور مختلف سیاسی و عسکری رہنماؤں نے اس دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہا کہ قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
ملک کے دیگر شہروں میں بھی قائداعظمؒ کے یوم ولادت کے موقع پر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں قائداعظمؒ کی شخصیت اور ان کے ویژن کو اجاگر کرنے کے لیے سیمینارز، مباحثے اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔
قائداعظم محمد علی جناحؒ نے 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں آنکھ کھولی اور اپنی ولولہ انگیز قیادت کے ذریعے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے خواب کو حقیقت میں بدلا۔ آج کے دن ان کے عظیم کارناموں کو یاد کیا جا رہا ہے تاکہ نئی نسل اپنے قومی ہیرو کی قربانیوں سے آگاہ ہو سکے۔URDU NEWS
ایڈیشنل چیف سیکریٹری کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے تمام ذمہ دار اداروں پر زور دیا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر تمام منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں