وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور ملکی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

URDU NEWS

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور ملکی سلامتی اولین ترجیح ہے۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام قومی خودمختاری کی علامت ہے، اور اس پر کسی قسم کا دباؤ یا سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان کا دفاعی نظام جارحیت کے لیے نہیں بلکہ امن کے تحفظ اور ملکی دفاع کے لیے ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دفتر خارجہ نے بین الاقوامی سطح پر مؤثر جواب دیا ہے، اور پاکستان کے 24 کروڑ عوام اپنے دفاع اور قومی سلامتی کے معاملات پر متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ملک کے وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی یکجہتی اور مشاورت کے ذریعے تمام چیلنجز کا سامنا کریں گے۔ شہباز شریف نے اپوزیشن کے ساتھ مذاکراتی عمل کو اہم قرار دیا اور کہا کہ قومی مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کے دشمنوں کو شکست دے گا، اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں استحکام اور ترقی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی تاکہ معیشت کو مضبوط کیا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
Urdu Newsشگر ولادت باسعادت سیدہ کونین مادر حسنین علیہ السلام حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جلسہ امام بارگاہ دعاے زہرا ریسر چھورکاہ میں منعقد ہوئی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں