شگر کےساتھ سوتیلی سلوک جاری ہے اور کوئی بھی منصوبہ وقت پر مکمل نہ ہونے کے باوجود عوام خاموش ہیں . اسلامی تحریک شگر کے صدر و معروف عالم دین شیخ نثار
شگر کے ساتھ سوتیلی سلوک جاری ہے اور کوئی بھی منصوبہ وقت پر مکمل نہ ہونے کے باوجود عوام خاموش ہیں . اسلامی تحریک شگر کے صدر و معروف عالم دین شیخ نثار
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر اسلامی تحریک شگر کے صدر و معروف عالم دین شیخ نثار نے کہا ہے کہ شگر کے سوتیلی سلوک جاری ہے اور کوئی بھی منصوبہ وقت پر مکمل نہ ہونے کے باوجود عوام خاموش ہیں ۔میڈیا کو جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا 9 سے دس سال گزر گیے ہیں مگر چومک روڈ اور ڈی ایج کیو ہسپتال بننے کا نام۔نہیں لے رہا ۔ شگر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات کی جانب سے 14 اگست کو روڈ تھرو کرنے کے لیے کچھ دن ایڑی چوٹی کا زور لگایا پھر خاموش ہوگیے اور اب سال2024بھی گزرنے کے قریب ہے لیکن شگر چھومک روڈ اور ہسپتال مکمل نہ ہوسکا یہ سب منتخب نمائندے کی نا اہلی ہیں اور ڈی سی سے لے کر عام چپڑاسی تک اپنے ذاتی مفاد کے پیچھے ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ساتھ ساتھ عوام نے بھی چھپ کا روزہ رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کھرمنک میں ڈی ایچ کیو ہسپتال مکمل ہوکر عوام کو سہولیات فراہم کرنا شروع کردیا ۔ تاہم ڈی ایچ کیو ہسپتال شگر تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے ۔ اور چھومک روڈ بھی تعطل کا شکار ہوکررہ گیا ہے ۔ انہوں نے ڈی سی شگر اور محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شگر کے اہم منصوبوں پر خصوصی نظر رکھ کر بروقت مکمل کرنے کے لیے اقدامات کریں تاکہ ان۔منصوبوں سے عوام فائیدہ اٹھاسکیں اور عوامی مشکلات کم ہوسکیں۔
urdu news