اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد کی صدارت میں آج ڈی سی آفس شگر میں ایک اہم میٹنگ جشن مے فنگ 2024 کے حوالے سے انتظامات مشاورت
اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد کی صدارت میں آج ڈی سی آفس شگر میں ایک اہم میٹنگ جشن مے فنگ 2024 کے حوالے سے انتظامات مشاورت
رپورٹ،عابد شگری 5 سی این نیوز
اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد کی صدارت میں آج ڈی سی آفس شگر میں ایک اہم میٹنگ جشن مے فنگ 2024 کے انعقاد کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں متعلقہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس شگر کے علاوہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ایسوسی ایشن شگر، اے کے آر ایس پی اور ہوٹل مالکان و دیگر نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر نے شرکاء کو میٹنگ کے ایجنڈے سے آگاہ کرتے ہوئے گفتگو کا آغاز کیا شرکاء نے اس ایونٹ کے انعقاد کو اہم قرار دیتے ہوئے اس کے بہترین انتظامات کے لئے اپنے اپنے تجاویز پیش کیا اے سی شگر نے مختلف محکموں میں اس ایونٹ سے متعلق ذمہ داریاں تقسیم کیا روایتی کھیلوں اور کھانوں کا انتظام کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شگر نے کہا کہ ہمیں اپنے کلچر کو زندہ رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کیونکہ کلچر ہی زندہ قوموں کی علامت ہے ایسی تہوار لوگوں کے درمیان مل جل کر محبت سے رہنے کی رغبت پیدا کرتی ہے اور امن و آشتی کا ذریعہ ہے تہواروں اور کھیل کود سے معاشرے سے چڑچڑا پن ختم ہوتی ہے جس سے امن پیدا ہوتی ہے اس لئے ایسے ایونٹ کا انعقاد بہت ضروری ہے
urdu news,
پبلک ریلیشن آفیسر برائے ڈی سی شگر