سپریم کورٹ: 9 مئی واقعہ کی جوڈیشل تحقیقات کے لیے عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے منظور
سپریم کورٹ: 9 مئی واقعہ کی جوڈیشل تحقیقات کے لیے عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے منظور
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے درخواست کی سماعت کی، جہاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست عوامی اہمیت کی نہیں ہے اور وفاق اس حوالے سے مزید دلائل دے گا۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست کو نمبر لگا کر سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے موقف اپنایا کہ ڈیڑھ سال گزر چکا ہے، اور یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ 9 مئی کو اصل میں ہوا کیا تھا۔
ججز کے ریمارکس
– جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ مارشل لاء میں فوج خود آتی ہے، طلب نہیں کی جاتی۔
– جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ فوج آرٹیکل 245 کے تحت طلب کی جاتی ہے اور اگر اسے مارشل لاء کہا جاتا ہے تو آرٹیکل 245 کو چیلنج کریں۔
– جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کوئی ٹھوس حکم یا دستاویز موجود ہو تو اسے عدالت میں پیش کریں۔
درخواست گزار کے دلائل
حامد خان نے کہا کہ 9 مئی کے بعد سیکڑوں ایف آئی آرز درج ہوئیں اور ایک سیاسی جماعت کو دیوار سے لگا دیا گیا۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی وجہ یہ بتائی کہ یہ قومی معاملہ ہے، لیکن رجسٹرار آفس نے اسے عوامی مفاد کا مسئلہ تسلیم نہیں کیا۔
سماعت ملتوی
سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے کیس کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا۔ بنچ نے واضح کیا کہ دوبارہ سماعت پر وکیل کو اٹھائے گئے سوالات پر عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا۔ عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ URDU NEWS
شگر ، بدعنوانی ایک ناسور ہے۔ جس کی وجہ سے معاشرہ تباہی ہوجاتے ہیں۔ جسے جڑ سے اکھاڑنے بغیر معاشرتی تعمیر و ترقی ممکن نہیں ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی