پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، 800 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، 800 پوائنٹس کا اضافہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، 800 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن مثبت رجحان برقرار رہا۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 800 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 2 ہزار 210 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
پچھلے کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی۔ 100 انڈیکس 1274 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 1 ہزار 357 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں حالیہ تیزی معاشی استحکام کے مثبت اشاروں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی عکاس ہے۔
امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
دوسری جانب، انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن، ڈالر مزید 15 پیسے سستا ہو کر 278.05 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کرنسی ماہرین کے مطابق درآمدات میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
یہ رجحانات معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات کو ظاہر کرتے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں مارکیٹ مزید مستحکم ہوگی۔Urdu News
پاکستان ریلوے ٹکٹ ریٹ 2024، 2025

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں