انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ: عمران خان 9 مئی واقعات کے مرکزی کردار قرار، ضمانتیں مسترد

انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ: عمران خان 9 مئی واقعات کے مرکزی کردار قرار، ضمانتیں مسترد
رپورٹ، 5 سی این نیوز
انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ: عمران خان 9 مئی واقعات کے مرکزی کردار قرار، ضمانتیں مسترد لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 8 مقدمات میں ضمانتیں مسترد کر دیں۔ جج منظر علی گل نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے کی اہم نکات:
– عدالت نے قرار دیا کہ زمان پارک میں تیار کی گئی سازش کے گواہوں کے بیانات اور دیگر ثبوت پراسیکیوشن کے پاس موجود ہیں۔
– پراسیکیوشن کے مطابق، خفیہ پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی کارکن بن کر سازش کو سنا تھا اور عمران خان کی ہدایات کے آڈیو ثبوت بھی موجود ہیں۔
– بانی پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ انہوں نے گرفتاری کے بعد ریاستی مشینری کو مفلوج کرنے کی سازش کی۔
وکلاء کے دلائل اور عدالتی تبصرے:
– عمران خان کے وکیل نے اعتراض کیا کہ سازش کی کوئی واضح تاریخ، وقت اور جگہ نہیں بتائی گئی۔ تاہم عدالت نے پراسیکیوشن کے دلائل کو مضبوط قرار دیا۔
– فیصلے میں لکھا گیا کہ گرفتاری کے وقت عمران خان حراست میں تھے، مگر سازش پہلے سے تیار کی گئی تھی۔
– عدالت نے تسلیم کیا کہ عمران خان کے بیانات اور ہدایات ان کے حامیوں پر گہرا اثر رکھتے ہیں اور ان کی قیادت کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں تھا۔
پرتشدد ہنگامے:
فیصلے میں کہا گیا کہ 9 مئی کو پولیس اہلکاروں اور سرکاری تنصیبات پر حملے کیے گئے، جن میں ملٹری بیسز بھی شامل تھیں۔ ان واقعات میں بانی پی ٹی آئی کا کردار مرکزی ثابت ہوا ہے۔
عدالتی حکم
تمام مقدمات میں عمران خان کی ضمانتیں مسترد کر دی گئیں۔ عدالت نے کہا کہ یہ عام نوعیت کے مقدمات نہیں بلکہ ریاست کے خلاف سنگین سازش کے الزامات ہیں۔ Urdu News
فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن، اقوام متحدہ کا حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ
کوتھنگ پائین واٹر پراجیکٹ کا افتتاح، اس طرح کے پروجیکٹ سے عوام کو فائدہ ہوگا راجہ اعظم خان، ہم وزیر صحت کا شکریہ ادا کرتے ہیں‌ سرکردہ گان کوتھنگ پائین

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں