اسلام آباد: پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد تجارتی معاہدے طے پا گئے

Urdu News

اسلام آباد: پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد تجارتی معاہدے طے پا گئے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد: پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد تجارتی معاہدے طے پا گئے، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ پاکستان بیلاروس بزنس فورم کے دوران یہ معاہدے طے پائے، جن میں نیوٹریفوڈ اینڈ فارماسیوٹیکل کمپنی اور بیلاکٹ کے ساتھ 5 سالہ تعاون شامل ہے۔ تقریب میں “شہزاد ٹریڈ لنکس” نے “منسک موٹر پلانٹ” اور “بیلشینا” کے ساتھ علیحدہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ ان معاہدوں کے تحت پاکستانی مارکیٹ میں موٹر مصنوعات اور ٹائروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر تجارت سردار جام کمال نے بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے ٹریکٹرز پاکستان میں پائیداری اور مضبوطی کی علامت سمجھے جاتے ہیں، اور 2025-27 کے روڈ میپ پر اتفاق کے ذریعے تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیر تجارت نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان اور بیلاروس کی شراکت داری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیلاروس سے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو توانائی، زراعت، اور آئی سی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ مزید برآں، پاکستان بیلاروس کے ساتھ تجارتی رکاوٹوں کو کم کرکے مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے کا عزم رکھتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اپنی گوشت، ڈیری، زرعی مصنوعات، اور کاغذی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنا چاہتا ہے اور خطے میں تجارتی اور ٹرانزٹ حب بننے کے لیے پُرعزم ہے۔
Urdu News

عمران خان کی احتجاجی کال فائنل، مذاکرات جاری ہونے کا عندیہ

پنجاب میں 20 دسمبر سے موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان

شگر کی بالائی علاقوں میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔ بجلی کی بندش کہ وجہ گندم پسائی نہ ہونے سے خوراک کا بحران پیدا ہوگئے۔عوام کا اعلی ضلعی انتظامیہ کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں