عمران خان کی احتجاجی کال فائنل، مذاکرات جاری ہونے کا عندیہ

Urdu News

عمران خان کی احتجاجی کال فائنل، مذاکرات جاری ہونے کا عندیہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
عمران خان کی احتجاجی کال فائنل، مذاکرات جاری ہونے کا عندیہ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کی کال کو حتمی قرار دے دیا۔
ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات میں پارٹی چیئرمین اور خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے احتجاجی حکمت عملی پر مشاورت کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ “عمران خان کی احتجاج کی کال واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ حتمی فیصلہ ہے۔” مذاکرات کے حوالے سے سوال پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا، “مذاکرات جاری ہیں، اس بارے میں جلد آپ کو مزید آگاہ کیا جائے گا۔”
پی ٹی آئی کا قافلہ، جس کی قیادت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں، اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ قافلے میں بشریٰ بی بی سمیت دیگر پارٹی رہنما اور بڑی تعداد میں کارکن شامل ہیں۔
عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دی تھی، جس کے بعد سے مظاہرین مختلف مقامات پر جمع ہو کر حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ ان کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئندہ حکمت عملی کے لیے دباؤ بڑھانا ہے۔
Urdu News

شگر کی بالائی علاقوں میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔ بجلی کی بندش کہ وجہ گندم پسائی نہ ہونے سے خوراک کا بحران پیدا ہوگئے۔عوام کا اعلی ضلعی انتظامیہ کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

کوہلی کی برتری 400 سے تجاوز کرگئی، ہندوستان آسٹریلیا کے خلاف چائے کے وقفہ تک 359رنز بنا ڈالا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں