فارما سیکٹر کی برآمدات میں 31 فیصد اضافہ، ایس آئی ایف سی کی کوششوں کے ثمرات

Urdu News

اسلام آباد فارما سیکٹر کی برآمدات میں 31 فیصد اضافہ، ایس آئی ایف سی کی کوششوں کے ثمرات
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد: فارما سیکٹر کی برآمدات میں 31 فیصد اضافہ، ایس آئی ایف سی کی کوششوں کے ثمرات، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی موثر حکمت عملیوں کے باعث فارماسیوٹیکل سیکٹر کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ تازہ اعداد و شمار، رواں مالی سال – اب تک ادویات کی برآمدات میں 31 فیصد اضافہ ہوا، جو 105.936 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔
– گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں یہ برآمدات 80.796 ملین ڈالرز تھیں۔
سال بہ سال ترقی:
– ادویات کی برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 61.55 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ماہانہ ترقی میں‌ اگست 2024 کے مقابلے میں ستمبر 2024 میں برآمدات 53.78 فیصد بڑھیں۔
ایس آئی ایف سی کا کردار:
– سرمایہ کاری کے سازگار ماحول اور جدید پالیسیوں کی بدولت فارما انڈسٹری کی عالمی مارکیٹ میں رسائی بہتر ہوئی۔ – نئی ٹیکنالوجیز اور سہولتوں کے ذریعے برآمدی مصنوعات کا معیار بلند کیا گیا۔

معاشی اثرات
ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں سے فارماسیوٹیکل سیکٹر ملکی معیشت کا ایک اہم ستون بنتا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ترقی پاکستان کے لیے معاشی استحکام کی جانب ایک مثبت قدم ہے، اور آنے والے دنوں میں برآمدات میں مزید اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔
urdu news

اسکردو، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بلتستان کے چاروں اضلاع اور ڈویژنل سطح پرقدرتی آفات سے نمٹنے اور قدرتی حادثات کے دوران کمیونٹی کے درمیان کمیونیکشن اور کواڈیشن کے حوالے سے سمینار کا انعقاد

شگر ، پارہ چنار میں مسافروں ، خواتین اور بچوں کا راستے میں روک کر قتل عام اور دہشت گردی و بربریت کے خلاف شگر میں‌بھرپور احتجاج

سابق آرمی چیف قمر باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں