پارا چنار کے مسافروں پر حملے کرنے والے اسلام دشمن اور ملک دشمن ہیں ایسے لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہیں. رضوان اللہ ترجمان وزیر صحت گلگت بلتستان وممبر امن کمیٹی شگر
پارا چنار کے مسافروں پر حملے کرنے والے اسلام دشمن اور ملک دشمن ہیں ایسے لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہیں. رضوان اللہ ترجمان وزیر صحت گلگت بلتستان وممبر امن کمیٹی شگر
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
پارا چنار کے مسافروں پر حملے کرنے والے اسلام دشمن اور ملک دشمن ہیں ایسے لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہیں ایسے عناصر کی بیخ کنی کیلئے ریاستی اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا دہشت گردانہ حملوں میں ملوث افراد کسی بھی صورت میں رعایت کے مستحق نہیں ہیں ہمیں باہمی اتحاد اتفاق کے ذریعے ایسے ناپاک عزائم رکھنے والے عناصر کا محاسبہ کرنا ہوگا اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے یہاں تو ایک نہیں دو نہیں 81 انسانوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا ہے کوئی بھی مذہب یا مسلک بے گناہ افراد کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا تمام مذاہب اور مسالک احترام انسانیت کا درس دیتے ہیں جن لوگوں نے بے گناہ مسافروں کو راہوں میں شہید کیا ہے ان کا کوئی مذہب یا مسلک نہیں ہے یہ لوگ درندے ہیں ایسے عناصر اللہ کے عذاب سے بچ نہیں پائیں گے ہماری دعا ہے کہ بے گناہ مسافروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو اللہ تعالیٰ غرق کرے اور ہمیں ایسے انسان اور انسانیت دشمن عناصر کی سازشوں کو سمجھنے کی توفیق عنایت کرے انہوں نے کہاکہ ایک عرصے سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر تھی ایک دم سے دہشت گردی کی لہر پھر بڑھ گئی ہے حکومت کو چاہیئے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے رضوان اللہ ترجمان وزیر صحت گلگت بلتستان وممبر امن کمیٹی شگر
urdu news
عدالت اس دفعہ معاف کر دے آئندہ عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد ہو گا، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ، اگلی سماعت پر فرد جرم عائد ہو گی، اسلام ہائیکورٹ،
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی