پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے، پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے درمیان موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 500 ملین ڈالر کے قرض پروگرام کا معاہدہ طے پا گیا۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق یہ رقم موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے، قدرتی آفات کے انتظام اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور ADB کے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے دستخط کیے۔ وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خطرات کے مقابلے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ یہ معاہدہ پاکستان کی معیشت کو موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ بنانے اور عالمی شراکت داری کے ذریعے پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
urdu news
یو بی ایل پاکستان میں نوکری کرنے کا بہترین موقع