ترسیلات زر میں 24 فیصد اضافہ، تجارتی خسارے میں نمایاں کمی
ترسیلات زر میں 24 فیصد اضافہ، تجارتی خسارے میں نمایاں کمی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ترسیلات زر میں 24 فیصد اضافہ، تجارتی خسارے میں نمایاں کمی، پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی کامیاب حکمت عملیوں کی بدولت ترسیلات زر میں 24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر 2024 میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ جولائی تا اکتوبر 2024 کے دوران مجموعی ترسیلات زر 35 فیصد بڑھ کر 11.8 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں اس تسلسل سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو قابو میں رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔ دوسری جانب اکتوبر 2024 میں تجارتی خسارے میں بھی نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 1.608 ارب ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد کم ہے۔ اکتوبر 2023 میں تجارتی خسارہ 2.174 ارب ڈالر تھا۔ مزید یہ کہ ستمبر 2024 کے مقابلے میں اکتوبر میں تجارتی خسارے میں 12 فیصد کی کمی ہوئی۔ ستمبر میں یہ خسارہ 1.819 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر اور تجارتی خسارے میں کمی جیسے مثبت اشاریے پاکستان کی معیشت کے لیے حوصلہ افزا ہیں اور مستقبل میں مزید بہتری کے امکانات کو تقویت دیتے ہیں
۔urdu-news-583
یو بی ایل پاکستان میں نوکری کرنے کا بہترین موقع
اسرائیلی بمباری سے مزید 5 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز
urdu news