لاہور پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی، لاہور اور ملتان کی فضائی آلودگی بدستور برقرار

Urdu News

لاہور پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی، لاہور اور ملتان کی فضائی آلودگی بدستور برقرار
رپورٹ، 5 سی این نیوز
لاہور پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی، لاہور اور ملتان کی فضائی آلودگی بدستور برقرار، پنجاب میں سموگ کی مجموعی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے، لیکن لاہور اور ملتان بدستور فضائی آلودگی کا شکار ہیں۔ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 252 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ملتان میں آلودگی کی شرح 286 تک پہنچ گئی۔ سموگ کی کمی کے باعث لاہور اور ملتان کے علاوہ پنجاب کے تمام ڈویژنز میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں۔ محکمہ تحفظ ماحولیات نے طلبہ اور اساتذہ کو ماسک پہننے کی سخت ہدایت کی ہے اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی بدستور برقرار ہے۔ حکومت نے سموگ کی شدت میں کمی کے بعد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے، جبکہ ڈائن اِن اور ٹیک اوے خدمات بھی 10 بجے تک دستیاب ہوں گی۔ ہوم ڈلیوری سروسز پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ ماہرین نے عوام کو سموگ کے اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے اور غیر ضروری طور پر باہر جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
urdu-news-577

یو بی ایل پاکستان میں نوکری کرنے کا بہترین موقع

اسرائیلی بمباری سے مزید 5 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز

سپریم کورٹ نے الیکشن میں 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کی درخواست خارج کر دی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں