عالمی یومِ برداشت امن اور رواداری کے فروغ کا دن
عالمی یومِ برداشت امن اور رواداری کے فروغ کا دن
رپورٹ، 5 سی این نیوز
عالمی یومِ برداشت امن اور رواداری کے فروغ کا دن، دنیا بھر میں آج 16 نومبر کو “برداشت اور رواداری” کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1996 میں اس دن کو باقاعدہ طور پر تسلیم کیا، جس کا پہلا باقاعدہ انعقاد 2005 میں ہوا۔
یومِ برداشت کی اہمیت یہ دن معاشرے میں برداشت، صبر، اور تحمل کی اہمیت اجاگر کرنے کے ساتھ عدم برداشت کے منفی اثرات سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد لوگوں کو دوسروں کے عقائد، خیالات اور حقوق کا احترام کرنا سکھانا ہے۔
انسانی حقوق اور اقلیتوں کے تحفظ پر زور
عالمی یومِ برداشت کے موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اور مختلف فلاحی ادارے اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور نفرت انگیزی کے خاتمے پر زور دیتے ہیں۔ – سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔
– مذہبی، ثقافتی اور نسلی ہم آہنگی کے اصولوں پر عملدرآمد کے لیے شعور بیدار کیا جاتا ہے۔
پاکستان میں تقریبات
پاکستان میں مختلف سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں رواداری کی اہمیت اور عدم برداشت کے خاتمے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا۔
– اسکولوں اور کالجز میں طلبہ کو رواداری اور احترام کے اصول سکھانے کے لیے خصوصی لیکچرز دیے جا رہے ہیں۔
– مذہبی اور سماجی رہنما معاشرتی ہم آہنگی کے پیغام کو عام کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
urdu-news-566
آئی ایم ایف کا پاکستان سے مذاکرات مکمل، سخت اقدامات کی تاکید
لاہور اور ملتان میں سموگ کی شدت برقرار، مزید پابندیوںکا امکان
شگر میں تعمیراتی کام تسلی بخش ہے لیکن سائیٹ انجینئر کی سائیٹ پر موجود نہ ہونا افسوس ناک ہے حسن عسکری
urdu news