امریکا کا پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت

Urdu news

امریکا کی پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت
رپٔورٹ، 5 سی این نیوز
امریکا کی پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت،امریکا نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان، ویدانت پٹیل نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مسئلہ ہے، اور 9 نومبر کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے حملے کی بھرپور مذمت کی۔
کھیلوں کی سفارتکاری پر زور
پریس بریفنگ میں ویدانت پٹیل نے کہا کہ کھیلوں کی سفارتکاری مختلف ممالک اور قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا ہمیشہ سے کھیلوں کے ذریعے لوگوں کو جوڑنے کی حمایت کرتا آیا ہے۔
انسداد دہشتگردی میں تعاون کا عزم
امریکی حکام نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ علاقائی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات
حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد پاکستان نے سیکیورٹی سخت کرنے اور انسداد دہشتگردی کے آپریشنز تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

فیڈرل بورڈ نے ایس ایس سی (پارٹ I اور II) دوسرا سالانہ امتحان 2024 کا رزلٹ جاری کر دیا

15 نومبر 2020 تاریخ میں پہلی بار شگر کے عوام نے نظریاتی طور پر کسی شخصیت کے بجائے ایک سیاسی نظرئے کو ووٹ دیا . اور تاریخی اے ڈی پی منظورِ کرایا پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ڈسٹرکٹ شگر

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان، انٹرنیشنل ہاکی کی سرگرمیاں بحال کرنے کی کوششیں

دبئی: سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا دبئی سپورٹس کونسل کی سفیر مقرر

urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں