چارسدہ پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا، اہلکار محفوظ، مشتبہ حملہ آور کی شناخت جاری
چارسدہ پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا، اہلکار محفوظ، مشتبہ حملہ آور کی شناخت جاری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
چارسدہ پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا، اہلکار محفوظ، مشتبہ حملہ آور کی شناخت جاری، صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے اخون ڈھیری میں پولیس وین کے قریب ایک خودکش دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق، دھماکے کے وقت وین میں موجود اہلکار محفوظ رہے، جب کہ رش نہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کے مطابق، خودکش بمبار نے پولیس وین کے گزرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کی آواز دور تک سنی گئی۔
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چارسدہ کے مطابق، ہلاک ہونے والے مشتبہ ملزم کی جیب سے شناختی کارڈ، پیسے، اور اوورسیز پاکستانی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ہلاک شخص خودکش بمبار تھا یا کسی بڑے نیٹ ورک کا سہولت کار۔پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے، اور واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے تاکہ حملے کی اصل وجوہات اور اس کے محرکات سامنے لائے جا سکیں۔
urdu-news-555
سپریم کورٹ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف اقدامات پر تمام صوبوں سے رپورٹ طلب
توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد، فردِ جرم عائد کرنے کی تیاری
ایک ادبی نشست علی اکبر ناطق کے ساتھ، راہی شگری
urdu news