وزیراعظم شہباز شریف کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری سے مدد کا مطالبہ
وزیراعظم شہباز شریف کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری سے مدد کا مطالبہ
رپورٹ. 5 سی این نیوز
وزیراعظم شہباز شریف کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری سے مدد کا مطالبہ، وزیراعظم شہباز شریف نے باکو میں کاپ 29 کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے اجلاس کے انعقاد پر آذربائیجان کے صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 2022 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا، جس سے ملک کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا اور لاکھوں لوگ متاثر ہوئے۔شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے دنیا بھر میں مختلف ممالک متاثر ہو رہے ہیں، اور اگر اس کے سدباب کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ نسلوں کو مزید سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے عالمی برادری سے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کی مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ انہوں نے کاپ 28 میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان نیشنل کاربن مارکیٹ فریم ورک سمیت مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کیا جا سکے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی تحفظ اور متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہے، اور موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کے لیے کاپ 29 اجلاس ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل کی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ �
urdu-news-550
پی ٹی آئی نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا