شگر سابق ممبر ضلع کونسل و معروف سیاسی شخصیت حاجی فضل علی کی جانب سے اہلیان برالدو کیلئے مسافر خانہ کی تعمیر کیلئے سرفہ رنگا میں 10 کنال اراضی فراہم کرنے کا اعلان

urdu news

شگر سابق ممبر ضلع کونسل و معروف سیاسی شخصیت حاجی فضل علی کی جانب سے اہلیان برالدو کیلئے مسافر خانہ کی تعمیر کیلئے سرفہ رنگا میں 10 کنال اراضی فراہم کرنے کا اعلان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر سابق ممبر ضلع کونسل و معروف سیاسی شخصیت حاجی فضل علی کی جانب سے اہلیان برالدو کیلئے مسافر خانہ کی تعمیر کیلئے سرفہ رنگا میں 10 کنال اراضی فراہم کرنے کا اعلان ۔ برالدو مسافر خانے کی تعمیرات کے حوالے سے علامہ شیخ محمد ولی شجاعی کی قیادت میں منعقد ہوئی۔جس میں یونین کونسل برالدو، داسو کے سرکردگان اور عمائدین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سکردو اہلیان برالدو کے مسافر خانہ کو بحال کر نے اور نئی تعمیرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ مسافر خانہ کی فروخت اور تعمیر کے لیےتستون تا تستے کے ہر گاوں نمائندگی سے دوبارہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔جب تک نئی مسافر خانہ کی بنیاد نہ رکھا جایے قدیمی مسافر خانہ کو فروخت نہیں کیا جایے گا۔ جدید مسافر خانہ کی بنیاد رکھنے تک قدیمی مسافر خانہ کی نگرانی کرنا حوطو حاجی حسین کی زمہداری ہوگی.مسافر خانہ کی کاغذات کی زمہداری سابقہ ڈسٹرکٹ کونسل حاجی فضل علی کی ہوگی. سب سے اھم اور قابل داد و تحسین اعلان سابقہ ڈسٹرکٹ کونسل حاجی فضل علی کی جانب سے کیا گیا . انہوں نے کہا کہ برالدو کے دونوں یونین کو میری طرف سے سرفہ رنگاہ کے میدان میں دس کنال زمین مسافر خانہ کے لیے عطیہ کرتا ہوں. بلکہ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ کچھ کام ہونے کو ہیں اگر وہ کام ہو جاتا ہے تو برالدو کے دونوں یونین کو تین کڑوڑ کے خطیر رقم سے راولپنڈی میں مسافر خرید کر اھلیان برالدو کے نام عطیہ کر کے دم لونگا.ان دو عظیم اعلانات پر شرکاء بے حد خوش ہویے اور حاجی کا شکریہ ادا کیا.
انکے بعد حاجی رسول کورفے نے سرفہ رنگاہ کی وہ زمین جو حاجی فضل علی کی جانب سے اعلان ہوا اسکی چاردیواری فوراً کرنے اور آگے کام شروع کرانے کا اعلان کیا..

urdu news

الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی نااہلی کے کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں