ضلع شگر نے اتحاد بین المسلمین کا عملی مثال پیش کیا
ضلع شگر نے اتحاد بین المسلمین کا عملی مثال پیش کیا
رپورٹ . عابد شگری
urdu-news
اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ وادی شگر میں شیعہ مسلک نے اپنی مسجد اہلسنت مسلک کے نمازیوں کو جمعہ پڑھانے پیش کردی
شگر(عابد شگری) اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ وادی شگر میں شیعہ مسلک نے اپنی مسجد اہلسنت مسلک کے نمازیوں کو جمعہ پڑھانے پیش کردی۔ اہلسنت مسلک نے پہلا جمعہ حسینی مسجد میں ادا کردی ۔urdu-newsتفصیلات کے مطابق شگر ہیڈکوارٹر میں واقع اہلسنت کی جامع مسجد توسیع و مرمت کی وجہ سے نمازجمعہ کی ادائیگی کیلئے مشکلات کا سامنا تھا ۔ جس پر اہل محلہ نے اپنی مسجد نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے پیش کردی۔ جسے اہلسنت مسلک کے علماء نے قبول کرتے ہوئے نماز جمعہ شیعہ مسجد میں ادا کردیurdu-news ۔ اہل محلہ نہ صرف نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد پیش کردی بلکہ جامع مسجد کی تیار ہونے تک نماز پنجگانہ کی ادائیگی بھی ادا کرنے کیلئے مسجد پیش کردیا۔ اس طرح پرامن وادی شگر نے پوری پاکستان کیلئے اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ پیش کردیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام جمعہ اہل سنت مولانہ الیاس نے مسجد کی فراہمی پر اہل تشیع اور اہل محلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئےurdu-news دنیا بھر کیلئے اتحاد بین المسلمین کا بہتر نمونیہ قراردیا۔ اور تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کیلئے آگے آئیں ۔urdu-news