اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آئینی مقدمات کی درجہ بندی کا فیصلہ، نیا طریقہ کار متعارف

Urdu News

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آئینی مقدمات کی درجہ بندی کا فیصلہ، نیا طریقہ کار متعارف
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سپریم کورٹ کے سربراہ آئینی بینچ نے اہم آئینی مقدمات کی درجہ بندی اور ان کے مؤثر انداز میں مقرر کرنے کے لیے نیا طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کے چیمبر میں آئینی بینچ کی ورکنگ اور طریقہ کار پر غور کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئینی مقدمات کی بریفنگ دی گئی اور انسانی حقوق سے متعلق 184(1)، 184(3)، 186 سمیت دیگر اہم مقدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ سربراہ آئینی بینچ دو سینئر ججز کے ساتھ مل کر مقدمات کو مقرر کریں گے، جبکہ تین رکنی ججز کمیٹی کم از کم پانچ ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دے گی تاکہ مقدمات کی سماعت میں شفافیت اور تیزی لائی جا سکے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کا ایک رکن جج بیرون ملک ہیں، ان کی واپسی پر آئندہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں آئینی مقدمات کی سماعت کا طریقہ کار مزید واضح کیا جائے گا۔urdu-news-528 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آئینی مقدمات کی درجہ بندی کا فیصلہ، نیا طریقہ کار متعارف

اسلام آباد سپریم کورٹ میں آئینی بنچ کی وضاحت پر ججز میں ابہام، ٹیکس کیس کی سماعت ملتوی

دبئی پاکستان نے بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کر لی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں