وزیراعظم شہباز شریف کا یومِ اقبال پر پیغام: “علامہ اقبال کی شاعری خود شناسی اور عمل کی دعوت ہے”
وزیراعظم شہباز شریف کا یومِ اقبال پر پیغام: “علامہ اقبال کی شاعری خود شناسی اور عمل کی دعوت ہے”
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیراعظم شہباز شریف نے مفکرِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 147 ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری اور فلسفہ خود شناسی اور عملی زندگی کی لازوال دعوت ہیں، جو نہ صرف برصغیر بلکہ عالمی سطح پر لوگوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ علامہ اقبال کی بصیرت نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ وطن کا خواب دیا، جو کہ پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ ان کے افکار نے مسلمانوں کو بیدار کر کے انہیں ایک مقصد اور شناخت عطا کی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کا قیام علامہ اقبال کے تصور کا عملی نتیجہ ہے، اور ان کی تعلیمات ہمارے لئے ترقی و کامیابی کی راہ دکھاتی ہیں۔urdu-news-523
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا