پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی کا رجحان جاری رہا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 93 ہزار 140 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ یہ تیزی ملکی معیشت میں مثبت رجحانات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا، جب کہ 100 انڈیکس 499 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 92 ہزار 520 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 15 پیسے مزید سستا ہو کر 277.80 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے، جو ملکی کرنسی کے استحکام کا عندیہ دیتا ہے۔urdu-news-518