جی ایچ کیو حملہ کیس عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی دوبارہ موخر

Urdu News

جی ایچ کیو حملہ کیس عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی دوبارہ موخر
رپورٹ، 5 سی این نیوز
جی ایچ کیو حملہ کیس عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی دوبارہ موخر، انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی۔ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کچہری عدالت میں کی، جہاں پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات کیے تھے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فرد جرم سے بچنے کے لیے بریت کی درخواست دائر کی، جبکہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے حاضری سے معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔ سماعت کے دوران 25 ملزمان کو چالان کی نقول بھی فراہم نہ کی جا سکیں۔وکلاء صفائی نے فرد جرم چالان پر اعتراضات اٹھائے اور دعویٰ کیا کہ جی ایچ کیو چالان میں شامل 94 گواہوں میں سے کسی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان یا دیگر قائدین کا نام نہیں لیا۔ وکیل بابر اعوان نے عدالت میں کہا کہ جن افراد کے بیانات پر عمران خان کو مقدمے میں شامل کیا گیا، وہ منحرف ہو چکے ہیں۔ وکلا نے مزید کہا کہ پولیس کے پیش کردہ چالان میں کسی ملزم کے پاس اسلحہ دکھایا نہیں گیا۔urdu-news-516

جشن آزادی گلگت بلتستان سنوکر کپ چمپیئن شپ ڈولفن کلب کے احتشام نے اپنے نام کردیا ۔ فائنل میں میر صادق جو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کردیا ۔

شگر الخدمت پاکستان اور آغوش الخدمت یو ایس کی جانب سے شگر میں نادار اور غریب فراد میں سردیوں کیلئے گرم رضائی تقسیم

پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بڑی پیشرفت، تیل کی ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں