پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بڑی پیشرفت، تیل کی ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ
پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بڑی پیشرفت، تیل کی ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بڑی پیشرفت، تیل کی ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے پاکستان میں تیل کی ریفائنریوں کو مؤثر توانائی استعمال اور اپ گریڈیشن کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ ایس آئی ایف سی، پٹرولیم ڈویژن کے ساتھ مل کر ریفائنریوں کو جدید بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
حکومت کے اس اقدام کے تحت، پارکو کے لیے فرنس آئل کو پٹرول اور ڈیزل میں تبدیل کرنے کے لیے ہائیڈرو کریکر یونٹ کے قیام کی تجویز زیر غور ہے، جس میں تقریباً 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ یہ جدید یونٹ توانائی کی پیداوار کو مزید محفوظ اور مؤثر بنائے گا۔
ریفائنریوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں نرمی کی جائے، جس سے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس سلسلے میں سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 میں ترمیم کی کوشش جاری ہے، تاکہ توانائی کے شعبے کو مزید فروغ دیا جا سکے۔urdu-news-515
پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت برقرار، شہریوں کی زندگیوں پر منفی اثرات
ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی! پروفیسر قیصر عباس
لاہور اور پنجاب میں سموگ کی شدت برقرار، حفاظتی اقدامات لازمی قرار