وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معیشت میں بہتری اور عوام کو ریلیف دینے کے عزم کا اظہار
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معیشت میں بہتری اور عوام کو ریلیف دینے کے عزم کا اظہار
رپورٹ، 5 سی این
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معیشت میں بہتری اور عوام کو ریلیف دینے کے عزم کا اظہار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کی معیشت میں نمایاں بہتری آ رہی ہے اور ان کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ حالیہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی کی گئی ہے، جس کے باعث ترسیلات زر میں اضافہ اور پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں بھی واضح کمی ہوئی ہے، جو حکومت کی اصلاحات کی کامیابی کا ثبوت ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت پائیدار استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور زرمبادلہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے نجی شعبے کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ معیشت کی ترقی میں نجی شعبہ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
urdu-news-509
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے دوسری بار صدر بن گئے،277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے
یو بی ایل بنک میں نوکری حوالے سے اہم معلومات