بھارتی وکٹ کیپر وریدھیمن ساہا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، رانجی ٹرافی کے بعد تمام فارمیٹس کو خیرباد کہہ دیں گے
بھارتی وکٹ کیپر وریدھیمن ساہا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، رانجی ٹرافی کے بعد تمام فارمیٹس کو خیرباد کہہ دیں گے
بھارتی وکٹ کیپر و بیٹر وریدھیمن ساہا نے اپنے طویل کرکٹ کیریئر کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رانجی ٹرافی کے جاری سیزن کے بعد تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ساہا نے یہ فیصلہ طویل غور و فکر کے بعد کیا اور اسے اپنے لیے بہترین قرار دیا۔
ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے وریدھیمن ساہا نے کہا، “یہ میرا آخری کرکٹ سیزن ہے، میرے کیریئر کا سفر بہترین رہا اور میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔” ساہا نے اپنے کیریئر میں 40 ٹیسٹ اور 9 ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کی اور اپنی وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ سے ٹیم کو کئی مواقع پر سپورٹ فراہم کی۔
ساہا کی ریٹائرمنٹ سے بھارتی کرکٹ کو ایک تجربہ کار وکٹ کیپر کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ وہ رانجی ٹرافی کے اختتام تک میدان میں رہ کر اپنے کرکٹ کیریئر کا اختتام کریں گے۔
urdu-news-504
سلاجیت انرجی ڈرنگ کے مالک کی بائیو گرافی،