ضلع شگر میں 5 روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم شروع ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ۔مراد ، ڈی ایچ او ڈاکٹر کرامت رضا ، ایس ڈی پی او عطاء اللہ نے پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کردیا

شگرضلع شگر میں 5 روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم شروع ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ۔مراد ، ڈی ایچ او ڈاکٹر کرامت رضا ، ایس ڈی پی او عطاء اللہ نے پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر کرامت رضا کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں 13568 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تیاریاں مکمل ہے اور ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔ جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ محکمہ صحت شگر کی جانب شگر کے داخلہ اور خارجی راستوں پر بھی پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ جبکہ سے برف باری سے راستے بند ہونے والے علاقوں میں ویکسین قبل از وقت پہنچادئے گئے ہیں۔ مہم پانچ دن جاری رہے گا۔ جس میں سے تین دن گھر گھر جبکہ آخری دو دنوں میں رہ جانے والے بچوں کو ڈھونڈ کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔
urdu news, 5-day national anti-polio campaign has started