مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا بڑا اعلان ، اکبر تابان غیر فعال تھے فارغ کردیا، شمس میر قائمقام جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن نامزد
مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا بڑا اعلان ، اکبر تابان غیر فعال تھے فارغ کردیا، شمس میر قائمقام جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن نامزد
رپورٹ، 5 سی این نیوز
مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس زیر صدارت سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان و صوبائی صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سینٹرل سیکریٹریٹ پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں منعقد ہوا جس میں صوبائی کابینہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے زمہ داروں نے شرکت کی اور گرینڈ اوتھ سیریمنی میں شامل نو منتخب اراکین کو مبارکباد دی۔
اجلاس میں درج زیل نکات کی منظورہ دی گئی۔
یکم نومبر 2024 کو گرینڈ اوتھ سیریمنی میں پیش ہونے والے تمام قراردادوں کی منظوری دی گئی۔
غیر فعال جنرل سیکریٹری حاجی اکبر تابان کی برطرفی کی استدعا کی گئی جس کی وجہ یہ کہ مرکزی پارٹی کی طرف سے اسے ذمہدار عہدے پر فائز رکھنے کے باوجود پچھلے 2 سال سے غیر فعال رہے اور گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار پارٹی کے اندرونی معاملات کو الیکشن کمیشن لے کے گئے ،اپنی پارٹی کے صوبائی صدر کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں دی اور پارٹی کے مرکزی قیادت کی طرف سے جاری کردہ دستاویزات کو جعلی،فرضی اور خودساختہ کہا پولیٹیکل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان شمس میر کو قائم مقام جنرل سیکریٹری نامزد کرنے کی منظوری دی گئی
مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کے اس اہم اجلاس میں جلد منشور کمیٹی بنانے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا منشور کمیٹی آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے منشور سے متعلق اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔
کابینہ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ خواتین کی آبادی 51٪ ہے اس لیے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن ویمن ونگ کو مزید مظبوط کرنے پر زور دیا گیا۔
کابینہ نے ضلع شگر،نگر،گھانچے کھرمنگ اور استور سے مزید اراکین کی صوبائی کابینہ میں شرکت کی منظوری دے دی
جاری کردہ
انور زیب خان ایڈووکیٹ
ترجمان سینٹرل سیکریٹریٹ پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان urdu news,
سلاجیت انرجی ڈرنگ لاونچ کر دی ، سلاجیت ڈرنگ پوری دنیا میں کب لاونچ ہو گا، شاہد انور نے اعلان کر دیا