لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، سموگ کے سبب معمولات زندگی متاثر
لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، سموگ کے سبب معمولات زندگی متاثر
پنجاب میں فضائی آلودگی شدت اختیار کر گئی ہے، اور لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔ شہر میں سموگ کے بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ سے ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 1000 سے تجاوز کر گیا ہے، جبکہ ڈیفنس (ڈی ایچ اے) میں AQI 1853، لبرٹی چوک میں 1208، اور شملہ پہاڑی کے اطراف میں 1007 تک پہنچ چکا ہے۔ فضائی آلودگی کے اس سنگین اضافے کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن جیسی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے کی ہدایت کی ہے اور زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ بھارت میں بھی فضائی آلودگی کے حوالے سے صورتحال خراب ہے، جہاں کولکتہ 311 AQI اور دہلی 258 AQI کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔urdu-news-492
سلاجیت انرجی ڈرنگ کے مالک کی بائیو گرافی،