یکم نومبرگلگت بلتستان کی تاریخ کا روشن باب ہے ، ہم اپنےشہیدوں اور جدوجہد آزادی کے غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

urdu news

یکم نومبرگلگت بلتستان کی تاریخ کا روشن باب ہے ، ہم اپنےشہیدوں اور جدوجہد آزادی کے غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ہمارے آباواجداد نے جرات و شجاعت کی تاریخ رقم کی۔۔ حسن عسکری
سکردو (پ ر) ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ حسن عسکری نے یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر ایک بیان میں کہاں کہ بلندو بالا ، فلک بوس و برف پوش چوٹیوں ، بہتے ندیوں ، گنگناتی آبشاروں اور لہلہاتے سر سبز وادیوں کے مکین گلگت بلتستان کے عوام کو جشن آزادی بہت بہت مبارک۔
یہ دن گلگت بلتستان کے آزادی پسندوں کی بہادری اور لچک کو یاد کرتا ہے۔ یہ خطے کی خود ارادیت کی جدوجہد اور پاکستانی قوم میں شامل ہونے کی خواہش کی علامت ہے۔ تحریک آزادی کی کامیابی نے پاکستان کے ساتھ خطے کے ثقافتی، اقتصادی اور سیاسی انضمام کو یقینی بنایا۔ یکم نومبر گلگت بلتستان کے لیے ایک اہم موقع ہے، اس کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعزاز۔ جیسا کہ یہ خطہ ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے، یہ دن اس کی بھرپور تاریخ، ثقافتی ورثے اور اس کے لوگوں کے اٹل جذبے کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔آٸیے ہم اپنے شہیدوں اور جدوجہد آزادی کے غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور تجدیدوعہد کریں کہ دھرتی ماں کی حفاظت کیلٸے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جن کی لیڈر شب گلگت بلتستان کے عوام کے امنگوں کے عین مطابق خطے کے آٸینی تقاضے کو پورا کرے گا۔حسن عسکری نے مزید کہاں کہ یکم نومبر گلگت بلتستان کی تاریخ کا جرات مندانہ اور روشن باب ہے اس دن ہمارے آباواجداد نے جرات و شجاعت کی تاریخ رقم کی ہے۔آج کے دن ہم سب ملکر عہد کرتے ہیں کہ اپنے اسلاف کی بے پناہ قربانیوں کے عوض ملنے والی آزادی کی قدر کریں اور گلگت بلتستان میں جاری امن و امان کی فضا کو قاٸم رکھنے کیلٸے آپس کی محبتوں کو فروغ دیں اور خطے کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوٸے مُلک کی اندرونی و بیرونی دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔یکم نومبرگلگت بلتستان کی تاریخ کا روشن باب ہے ، ہم اپنےشہیدوں اور جدوجہد آزادی کے غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان .
urdu news
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صحافیوں کے لیے بڑا اقدام “جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو” کی منظوری</a>

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں