وزیراعظم شہباز شریف کی قطری ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف کی قطری ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیراعظم شہباز شریف کی قطری ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور توانائی و ثقافت میں تعاون کو وسعت دینے کا عزم کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں معاونت اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے قطر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر غزہ کے مسئلے پر قطر کے مؤقف اور انسانی ہمدردی کے اقدامات کی تعریف کی۔
قطری وزیراعظم نے خطے میں پاکستان کی اسٹرٹیجک اہمیت اور افغانستان سمیت دیگر مسائل کے حل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنے اور اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان کے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔urdu-news-485
خیبرپختونخوا میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان، سرکاری کالجوں میں سولرائزیشن منصوبے کا آغاز
لاہور میں فضائی آلودگی کے خلاف گرین لاک ڈاؤن، شملہ پہاڑی سمیت مختلف علاقوں میں پابندیاں نافذ