امریکی میڈیا ایران 5 نومبر کو ممکنہ طور پر اسرائیلی حملے کا جواب دے سکتا ہے
امریکی میڈیا ایران 5 نومبر کو ممکنہ طور پر اسرائیلی حملے کا جواب دے سکتا ہے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
امریکی میڈیا ایران 5 نومبر کو ممکنہ طور پر اسرائیلی حملے کا جواب دے سکتا ہے، امریکی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر 5 نومبر کو امریکی انتخابات سے قبل اسرائیلی حملے کا جواب دے گا۔ ذرائع کے مطابق، ایران اسرائیلی جارحیت کے خلاف حتمی اور تکلیف دہ ردِعمل دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق، رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران نے اپنے فوجی ڈھانچے کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی ہے، مگر نقصان اس کے برعکس ہوا ہے۔ دوسری جانب، وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملے کا جواب دینے سے گریز کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے جوابی حملہ کیا تو امریکا اسرائیل کے دفاع میں اس کا ساتھ دے گا۔
یہ صورتحال اسرائیل کے یکم اکتوبر کے ایرانی حملے کے جواب میں 26 اکتوبر کو کیے گئے میزائل حملے کے بعد سامنے آئی ہے۔ ایران کے مطابق، ان حملوں میں اس کے دو فوجی اہلکار شہید ہوئے تھے، اور اسرائیل نے ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔urdu-news-482 امریکی میڈیا ایران 5 نومبر کو ممکنہ طور پر اسرائیلی حملے کا جواب دے سکتا ہے
خیبرپختونخوا میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان، سرکاری کالجوں میں سولرائزیشن منصوبے کا آغاز