پاکستانی اراکین اسمبلی کا امریکی مداخلت پر احتجاج، وزیراعظم سے امریکی کانگریس کو مؤقف پہنچانے کا مطالبہ

Urdu News

پاکستانی اراکین اسمبلی کا امریکی مداخلت پر احتجاج، وزیراعظم سے امریکی کانگریس کو مؤقف پہنچانے کا مطالبہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستانی اراکین اسمبلی کا امریکی مداخلت پر احتجاج، وزیراعظم سے امریکی کانگریس کو مؤقف پہنچانے کا مطالبہ، پاکستان کی پارلیمنٹ کے 160 اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں امریکی کانگریس کے 62 ارکان کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں لکھے گئے خط کو پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا گیا ہے۔
اراکین پارلیمنٹ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پاکستان اس وقت جمہوری چیلنجز اور انتہاپسندی کی سیاست سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کے خلاف سیاسی تشدد اور دھمکیوں کا راستہ اپنایا اور 9 مئی 2023 کو ملک میں بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا سبب بنے، جس میں عوامی عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا۔
اراکین نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف امریکی کانگریس کے ارکان کو آگاہ کریں کہ پاکستان کی سیاست اور امن و امان میں کسی بیرونی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کو انتشار اور بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال کیا ہے، جس میں بیرون ملک مقیم منحرف عناصر بھی شامل ہیں۔
urdu-news-481

یکم نومبرگلگت بلتستان کی تاریخ کا روشن باب ہے ، ہم اپنےشہیدوں اور جدوجہد آزادی کے غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

لاہور میں فضائی آلودگی کے خلاف گرین لاک ڈاؤن، شملہ پہاڑی سمیت مختلف علاقوں میں پابندیاں نافذ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں