لبنان اور اسرائیل میں جلد ممکنہ جنگ بندی، لبنانی فوج علاقے کا کنٹرول سنبھالے گی

Urdu News

لبنان اور اسرائیل میں جلد ممکنہ جنگ بندی، لبنانی فوج علاقے کا کنٹرول سنبھالے گی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
لبنان اور اسرائیل میں جلد ممکنہ جنگ بندی، لبنانی فوج علاقے کا کنٹرول سنبھالے گی، لبنان اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے جلد جنگ بندی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ لبنان کے نگران وزیراعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ چند گھنٹوں میں جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو سکتا ہے، جس کی نگرانی لبنانی فوج کرے گی۔
اطلاعات کے مطابق، حزب اللہ اور حماس نے اپنے تعلقات کے اظہار کے بعد اسرائیلی سرکاری میڈیا نے جنگ بندی کے لیے ایک مجوزہ معاہدے کا مسودہ جاری کیا ہے۔ اس مسودے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوجیوں کے لبنان سے انخلا کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
معاہدے کے تحت، اسرائیل سات دن کے اندر اندر لبنان سے اپنی فوج واپس بلائے گا، جس کے بعد لبنانی فوج علاقے کا کنٹرول سنبھال لے گی۔ ساٹھ دن کی اس عارضی جنگ بندی کے دوران، جنگ کے مکمل خاتمے اور دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے۔
دوسری طرف، وائٹ ہاؤس نے اس معاہدے سے متعلق گردش کرتی رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ موجودہ مذاکرات کا مکمل عکس نہیں ہے۔urdu-news-477

شگر محکمہ برقیات شگر کے مبینہ غفلت اور عدم دلچسپی الچوڑی سکم تھنگ کو بجلی سپلائی کرنے والی واحد ٹرانسفرمر گزشتہ کئی ماہ سے غائب۔ایک خراب ٹرانسفر کر کو نصب کرکے عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں